644- سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سنا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر موجود تھے (سوال یہ تھا) کوئی شخص رات کے وقت کس طرح نوافل ادا کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو، دو کرکے۔ جب تمہیں صبح صادق قریب ہونے کا اندیشہ ہو، توایک رکعت وترادا کرو یہ تمہاری سابقہ تمام نماز کو طاق کردے گی۔“ سفیان کہتے ہیں: یہ روایت زیادہ بہتر ہے۔