606-امام شعبی بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں اس وقت ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ وہ لوگوں کی گردنیں پھلا نگتا ہوا آکر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے سامنے بیٹھ گیا۔ وہ بولا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے، جو آپ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو۔ آپ دو عادل راویوں کے حوالے سے مجھے حدیث نہ سنائیے گا، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوۓ سنا ہے: ”مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان سلامت رہیں اور مہاجر وہ شخص ہے، جو برائی سے لا تعلقی اختیار کے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس چیز سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے اس سے لاتعلقی اختیار کرے۔ “ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 606]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 10، 6484، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 196، 230، 399، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5011، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8648، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2481، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2758، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20812، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 6626»