579- سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوسنا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کا تذکرہ کیا۔ جس نے حضرت (یونس علیہ السلام) کی اونٹنی کے پاؤں کاٹےتھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے ایک ایسا شخص آگے بڑھا جو اپنی قوم میں صاحب حیثیت تھا۔جس طرح ابوزمعہ ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا۔ ”تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کی طرف جاتا ہے اوراسے یوں مارتا ہےجیسے غلام کو ماراجاتاہے۔پھر وہ دن کے آخری حصے میں اسے گلے لگالیتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے کسی کی ہوا خارج ہونے پرہنسنےپر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوۓ فرمایا۔ ”کوئی شخص ایسے عمل پرہنستا ہے۔جو خود کرتا ہے۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 579]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3377، 4942، 5204، 6042، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2855، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4190، 5794، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9121، 11611، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3343، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2266، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1983، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14898، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 16472»