423- سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سچے خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں اور پریشان خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، تو جب کوئی شخص کوئی ایسا پریشان خواب دیکھے جو اسے اچھا نہ لگے تو وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے اور جو خواب اس نے دیکھا ہے اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے، تو وہ خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «بدء الخلق» برقم: 3292،5747،6984،6986،6995،7005،7044، ومسلم فى «الرؤيا» برقم: 2261، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 768، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6058،6059، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5021، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2277، وابن ماجه في «سننه» برقم: 3909، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22961، والطيالسي فى «مسنده» ، برقم: 634»