351- سیدہ ام کرز کعبیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”نبوت ختم ہوگئی اور بشارت آمیز خواب باقی رہ گئے ہیں۔“ امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان ایک طویل عرصے تک اس روایت کو عبیداللہ نامی راوی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل حدیث کے طور پر نقل کرتے رہے۔ پھر انہوں نے یہ روایت اس کے والد کے حوالے سے ”سباع“ نامی راوی کے حوالے سے سیدہ ام کرز رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کی۔ پھر انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ پہلے انہوں نے اس کی سند کو ترک کیا تھا، اور بعد میں اسے ثابت رکھا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أُمِّ كُرْزٍ الْخُزَاعِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا/حدیث: 351]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان في «صحيحه» برقم: 6047، والدارمي في «مسنده» ، برقم: 2184، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3896، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27785، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» ، برقم: 2179»