314- سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک چوہا گھی میں گر کر مرگیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: ”اسے اور اس کے آس پاس والے (جمے ہوئے) گھی کو پھینک دو اور (باقی بچ جانے والے) کو کھالو۔“ امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان سے کہا گیا: معمر نے یہ روایت زہری کے حوالے سے سعید کے حوالے سے سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، تو سفیان نے جواب دیا: میں نے زہری کو یہی بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ یہ روایت عبید اللہ کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے اور یہ روایت میں نے ان کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے۔