203- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آگیا انہوں نے اپنے حیض کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انہیں طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ روانہ ہوجائے۔“[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 4401، ومسلم: 1211، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3900، 3902-3905، وأبو يعلى فى ”مسنده“ برقم: 4504»