193- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، فاطمہ بنت «ابوحُبَيْشٍ» کو استخاضہ کی شکایت ہوگئی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”یہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے، یہ حیض نہیں ہے، جب حیض آجائے، تو تم نماز ترک کردو اور جب وہ رخصت ہوجائے، تو تم غسل کرکے نماز ادا کرنا شروع کردو۔“(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں)”تم اپنے آپ سے خون کو دھو کر نماز پڑھنا شروع کردو۔“[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 193]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري:228، ومسلم: 333، وابن حبان فى ”صحيحه“: 1348، 1350، 1354، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4486»