57- سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قرآن کی تلاوت کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی تھی البتہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں ہوتے (تو قرآن تلاوت نہیں کرتے تھے)۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابويعلي فى مسنده:287، 348، 406، 524، 579، 623، وصحيح ابن حبان: 800، معرفة السنن للبيهقي: 144/1 برقم: 1221»