حضرت حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کام کی غرض سے آئیں، جب کام مکمل ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری شادی ہوئی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، الاّ یہ کہ کسی کام سے عاجز آ جاؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چیز کا خیال رکھنا کہ وہ تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی۔“[مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27352]