حضرت محرش رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جعرانہ سے رات کے وقت (عمرہ کی نیت سے) نکلے (رات ہی کو مکہ مکرمہ پہنچے عمرہ کیا (اور رات ہی کو وہاں سے نکلے) اور جعرانہ لوٹ آئے صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات یہیں گذاری ہے میں نے اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک کو دیکھا وہ چاندی میں ڈھلی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23225]