حضرت ابو عقبہ رضی اللہ عنہ جو اہل فارس کے آزاد کردہ غلام تھے کہتے ہیں کہ غزوہ احد کے موقع پر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھا میں نے مشرکین میں سے ایک آدمی پر حملہ کرتے ہوئے کہا اسے سنبھال کہ میں فارسی نوجوان ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی یہ آواز پہنچ گئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے یہ کیوں نہ کہا کہ اسے سنبھال کہ میں انصاری نوجوان ہوں۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 22515]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة عبدالرحمن بن أبى عقبة