حضرت ابن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا شہید کے علاوہ ہر مسلمان کی روح جب قبض ہوتی ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے، کہ وہ تمہارے پاس لوٹ آئے اور اسے دنیا ومافیہا کی نعمتیں مل جائیں۔
حضرت ابن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے اللہ کی راہ میں شہید ہونا اونٹوں اور بکریوں سے زیادہ محبوب ہے۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17894]
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، بقية بن الوليد يدلس تدليس التسوية، ولم يصرح تصريح السماع فى جميع طبقات السند
حضرت ابن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ! اسے ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا اور اس کے ذریعے ہدایت لوگوں تک پہنچا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17895]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، سعيد بن عبدالعزيز اختلط فى آخر عمره، وغمز فى هذا الحديث