الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند احمد
مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ
324. حَدِیث عَبدِ اللَّهِ بنِ اَقرَمَ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
حدیث نمبر: 16401
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِيهِ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ، فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ، فَقَالَ أَبِي:" يَا بُنَيَّ، كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى آتِيَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ فَأُسَائِلَهُمْ، فَدَنَا وَدَنَوْتُ، فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبْطَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ سَاجِدٌ".
سیدنا عبداللہ بن اقرم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک نشیبی علاقے میں تھا اسی اثناء میں سواروں کا ایک گروہ ہمارے قریب سے گزرا والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ بیٹا تم اپنے ان جانوروں کے پاس ہی رہو میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے پوچھتا ہوں چنانچہ وہ ان کے قریب چلے گئے اور میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16401]
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 16402
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي أَقْرَمَ بِالْقَاعِ، قَالَ: فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ، فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ لِي أَبِي: أَيْ بُنَيَّ، كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى آتِيَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ وَأُسَائِلُهُمْ، قَالَ: فَخَرَجَ وَخَرَجْتُ فِي إِثْرِهِ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبْطَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا سَجَدَ".
سیدنا عبداللہ بن اقرم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک نشیبی علاقے میں تھا اسی اثناء میں سواروں کا ایک گروہ ہمارے قریب سے گزرا والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ بیٹاتم اپنے ان جانوروں کے پاس ہی رہو میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے پوچھتا ہوں چنانچہ وہ ان کے قریب چلے گئے اور میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16402]
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 16403
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ يَعْنِي ابْنَ قَيْسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِيهِ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ، قَالَ: فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ، فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ أَبِي: أَيْ بُنَيَّ، كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى آتِيَ هَؤُلَاءِ الرَّكْبَ فَأُسَائِلَهُمْ، قَالَ: دَنَا مِنْهُمْ وَدَنَوْتُ مِنْهُ،" وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، فَإِذَا فِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّيْتُ مَعَهُمْ وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبْطَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ".
سیدنا عبداللہ بن اقرم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک نشیبی علاقے میں تھا اسی اثناء میں سواروں کا ایک گروہ ہمارے قریب سے گزرا والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ بیٹاتم اپنے ان جانوروں کے پاس ہی رہو میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے پوچھتا ہوں چنانچہ وہ ان کے قریب چلے گئے اور میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16403]
حكم دارالسلام: إسناده صحيح