سیدنا کعب بن زید یا زید بن کعب سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوغفار کی ایک عورت سے نکاح کیا جب اس کے پاس پہنچے تو زائد کپڑوں اتار کر بستر پر بیٹھ گئے اسی اثناء میں آپ کی نظر اس کے پہلو کی سفیدی پر پڑی جو بیماری کی علامت تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دیکھ کر بستر سے اٹھ کر کھڑے ہوئے اور اس سے فرمایا: اپنے اوپر کپڑے لے لو اور اسے جو کچھ دیا تھا اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 16032]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف جميل بن زيد، ثم إن فى إسناد حديثه هذا اضطرابا