سیدنا حارث بن عمرو سے مروی ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے باپ آپ پر قربان ہوں میرے لئے بخشش کی دعا فرمادیجیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تم سب کی بخشش فرمائے اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم عضباء نامی اونٹنی پر سوار تھے میں گھوم کر دوسری جانب آیا اس امید پر کہ شاید نبی صلی اللہ علیہ وسلم خصوصیت کے ساتھ میرے لئے دعا فرمائیں اور دوبارہ عرض کیا: کہ میرے لئے بخشش کی دعا فرما دیجیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا کہ اللہ تم سب کی بخشش فرمائے۔
اسی دوران ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ! جانور کا پہلا بچہ ذبح کرنے یارجب کے مہینے میں قربانی کرنے کا کیا حکم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جانور کا پہلابچہ ذبح کرنا چاہے وہ کر لے اور جو نہ چاہے وہ نہ کر ے اسی طرح جو شخص ماہ رجب میں قربانی کرنا چاہے کر لے اور جو نہ چاہے وہ نہ کر ے البتہ بکری میں بھی قربانی ہو تی ہے پھر فرمایا کہ یاد رکھو تمہاری جان مال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جیسے اس شہر میں اس دن کی حرمت ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15972]