سیدنا ابوسعید بن ابی فضالہ جو کہ صحابی ہیں سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اولین و آخرین کو اس دن جمع فرمائے گا جس میں کوئی شک وشبہ نہیں تو ایک منادی آواز لگائے گا جو شخص کسی عمل میں اللہ کے لئے شریک ٹھہراتا ہواسے چاہیے کہ اس کا ثواب بھی اسی سے طلب کر ے کیونکہ اللہ تمام شرکاء سے زیادہ شرک سے بیزار ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15838]