نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک آزاد کر دہ غلام سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں کیا خوب ہیں اور میزان عمل میں کتنی بھاری ہیں لا الہ الا اللہ واللہ اکبر، و سبحان اللہ والحمدللہ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے اور اس کا باپ اس پر صبر کر ے اور فرمایا کہ پانچ چیزیں کیا خوب ہیں جو شخص ان پانچوں پر یقین رکھتے ہوئے اللہ سے لے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اللہ پر ایمان رکھتا ہواخرت کے دن پر جنت اور جہنم پر موت کے بعد دوبارہ زندہ ہو نے پر اور حساب کتاب پر ایمان رکھتا ہو۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15662]
حكم دارالسلام: حديث صحيح، والمولى الذى لم يسم هو أبو سلمى راعي رسول الله صلى الله عليه وسلم