سیدنا عامر بن شہر سے مروی ہے کہ میں نے دو باتیں سنی ہیں ایک تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ایک نجاشی سے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قریش کو دیکھا کر وان کی باتوں کو لیا کر و اور ان کے افعال کو چھوڑ دیا کر و اور ایک مرتبہ میں نجاشی کے پاس بیٹھا ہوا تھا اس کا بیٹا ایک کتاب لایا اور انجیل کی ایک آیت پڑھی میں اس کا مطلب سمجھ کر ہنسنے لگا نجاشی نے یہ دیکھ کر کہا تم کس بات پر ہنس رہے ہواللہ کی کتاب پر واللہ سیدنا عیسیٰ پر اللہ نے یہ وحی نازل فرمائی ہے کہ زمین پر اس وقت لعنت بر سے گی جب اس میں بچوں کی حکمرانی ہو گی۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15536]
حكم دارالسلام: إسناده صحيح من جهة إسماعيل بن أبى خالد، ومجالد بن سعيد ضعيف لكنه توبع