انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقوں نے کہا: اس کا جنازہ کس قدر ہلکا ہے، اور یہ بنو قریظہ کے متعلق اس کے فیصلے کی وجہ سے ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہلکا اس لیے ہے کہ فرشتے اسے اٹھائے ہوئے تھے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6237]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3849 وقال: حسن صحيح) و أصله في صحيح مسلم (2467)»