رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جبریل ؑ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: ”تم اہل بدر کو اپنے ہاں کس درجہ میں شمار کرتے ہو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں میں سے سب سے افضل۔ “ یا آپ نے اسی طرح کی بات فرمائی۔ “ انہوں (جبریل ؑ) نے فرمایا: ”اسی طرح جو فرشتے بدر میں شریک ہوئے ان کا بھی بلند درجہ ہے۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6226]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3992)»