ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جعفر رضی اللہ عنہ مساکین سے محبت کیا کرتے تھے، ان کے ہاں بیٹھا کرتے تھے اور وہ ان سے بات چیت کیا کرتے تھے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی کنیت ”ابوالمساکین“ رکھی تھی۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6161]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3766) [و ابن ماجه (4125 مختصرًا) ] ٭ فيه إبراهيم المخزومي: متروک .»