بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے چار اشخاص سے محبت کرنے کا مجھے حکم فرمایا ہے، اور اس نے مجھے بتایا کہ وہ بھی ان سے محبت کرتا ہے۔ “ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! ہمیں ان کے نام بتا دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”علی ان میں سے ہیں۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار ان کا نام لیا، ”(باقی) ابوذر، مقداد اور سلمان ہیں، اس نے مجھے ان سے محبت کرنے کا حکم فرمایا ہے اور اس نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6158]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3762) و رزين (لم أجده) ٭ فيه عبد الوھاب بن عطاء مدلس و عنعن و روي عن ابن معين بأنه قال: ’’ھذا موضوع و عبد الوھاب: لم يقل فيه حدثنا ثور و لعله دلّس فيه وھو ثقة‘‘ و فيه علة أخري . وَزِيَادَة رزين مُنكرَة .»