ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر دیکھا جبکہ حسن بن علی رضی اللہ عنہ آپ کے پہلو میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ لوگوں کی طرف توجہ فرماتے اور دوسری مرتبہ ان حسن رضی اللہ عنہ کی طرف توجہ فرماتے، اور فرماتے: ”بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہے، امید ہے کہ اللہ اس کی وجہ سے مسلمانوں کی دو عظیم جماعتوں کے درمیان صلح کرائے گا۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6144]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2704)»