جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ روئے زمین پر چلتے ہوئے ایسے شخص کو دیکھے جو اپنا عہد نبھا چکا تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے: ”جو شخص روئے زمین پر چلتے پھرتے شہید کو دیکھنا چاہے تو وہ طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھ لے۔ “ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6122]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه الترمذي (3739 وقال: غريب) [و ابن ماجه (125) ] ٭ الصلت بن دينار: متروک و للحديث شواھد ضعيفة و لم أجد له طريقًا صحيحًا ولا حسنًا .»