زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کون شخص بنو قریظہ جائے اور ان کے متعلق خبر میرے پاس لائے؟“ میں گیا، اور جب میں واپس آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لیے فرمایا: ”تجھ پر میرے والدین فدا ہوں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6111]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3720) و مسلم (49/ 2416)»