ام عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا، اس میں علی رضی اللہ عنہ بھی تھے، ام عطیہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! مجھے موت نہ دینا حتیٰ کہ تو مجھے علی رضی اللہ عنہ کو دکھا دے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6099]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3737 وقال: حسن) ٭ أم شراحيل و أبو الجراح المھري: مجھولا الحال، لم يوثقھما غير الترمذي .»