عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں چاندنی رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر مبارک میری گود میں تھا کہ اچانک میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا کسی شخص کی آسمان کے ستاروں کے برابر نیکیاں ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، عمر۔ “ میں نے عرض کیا، ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نیکیاں کہاں گئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عمر کی ساری نیکیاں، ابوبکر کی نیکیوں کے مقابلے میں ایک نیکی کی مانند ہیں۔ “ اسنادہ موضوع، رواہ رزین۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6068]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه رزين (لم أجده) [و رواه الخطيب في تاريخ بغداد (7/ 135) و فيه بريه بن محمد: کذاب، حدّث عن إسماعيل الصنعاني أحاديث باطلة موضوعة، و قال الخطيب: ’’حديث موضوع‘‘] »