ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (گھر سے) باہر نکلے اور مسجد میں داخل ہوئے۔ اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ میں سے ایک آپ کے دائیں طرف تھا اور ایک آپ کے بائیں طرف تھا، آپ ان دونوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت ہم اسی طرح اٹھائے جائیں گے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6063]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3669) [و ابن ماجه (99) ] ٭ فيه سعيد بن مسلمة: ضعيف .»