جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے وہ انسان جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے بہتر شخصیت ہے! ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سن لو! اگر آپ نے یہ بات کی ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمر سے بہتر شخص کوئی نہیں جس پر سورج طلوع ہوا ہو۔ “ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6046]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3684) ٭ فيه عبد الله الواسطي: ضعيف و شيخه: مجھول و الحديث ضعفه الذهبي جدًا بقوله: ’’والحديث شبه الموضوع‘‘.»