ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلم، غفار، مزینہ، اور جہینہ قبیلے، بنو تمیم اور بنو عامر قبیلوں سے بہتر ہیں، اور وہ دو حلیفوں بنو اسد اور غطفان سے بھی بہتر ہیں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 5986]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3523) و مسلم (190/ 2531)»