ابو الجوزاء بیان کرتے ہیں، مدینہ والے شدید قحط کا شکار ہو گئے تو انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا تو انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کی طرف دیکھو (جاؤ) اور اس میں سے آسمان کی طرف کچھ سوراخ بنا دو حتیٰ کہ ان پر کوئی پردہ نہ ہو، انہوں نے ایسے ہی کیا تو ان پر خوب بارش ہوئی حتیٰ کہ گھاس اگ آئی اونٹ اس قدر فربہ ہو گئے کہ وہ چربی سے پھول گئے اور اس سال کا نام عام الفتق یعنی (خوشحالی کا سال) رکھا گیا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5950]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارمي (1/ 43. 44 ح 93) ٭ فيه عمرو بن مالک النکري، رواه عن أبي الجوزاء و قال ابن عدي: ’’يحدث عن أبي الجوزاء ھذا أيضًا عن ابن عباس قدر عشرة أحاديث غير محفوظة‘‘ (الکامل 401/1، نسخة أخري 2/ 108) و ھذا جرح خاص فالسند ضعيف معلل .»