عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خندق سے واپس آئے، ہتھیار رکھ دیے اور غسل فرما لیا تو جبریل ؑ آپ کے پاس تشریف لائے، وہ اپنے سر سے غبار جھاڑ رہے تھے، انہوں نے فرمایا: ”آپ نے ہتھیار اتار دیے ہیں، اللہ کی قسم! میں نے ابھی تک زیب تن کر رکھے ہیں، ان کی طرف چلیں۔ “ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہاں؟“ انہوں نے قریظہ کی طرف اشارہ فرمایا چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف روانہ ہوئے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5880]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4117) و مسلم (65/ 1769)»