انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جب روح قبض کی گئی تو اس وقت آپ کی عمر تریسٹھ برس تھی، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ کی بھی روح جب قبض کی گئی تو اس وقت ان کی عمریں بھی تریسٹھ برس کی تھیں۔ رواہ مسلم۔ محمد بن اسماعیل امام بخاری ؒ نے فرمایا: تریسٹھ برس کی عمر کے متعلق روایات زیادہ ہیں۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5840]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (114/ 2348) و قال البخاري: ’’وھو ابن ثلاث و ستين و ھذا أصح‘‘ . (التاريخ الکبير 255/3)»