واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ نے اولادِ اسماعیل ؑ میں سے کنانہ کو منتخب فرمایا، کنانہ میں سے قریش کو، قریش میں سے بنو ہاشم کو اور بنو ہاشم میں سے مجھے منتخب فرمایا۔ “ اور ترمذی کی روایت میں ہے: ”اللہ تعالیٰ نے ابراہیم ؑ کی اولاد میں سے اسماعیل ؑ کو منتخب فرمایا، اور اسماعیل ؑ کی اولاد میں سے بنو کنانہ کو۔ “ رواہ مسلم و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5740]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1/ 2276) و الترمذي (3606)»