عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم میں بختی اونٹوں کی طرح اژدہے، ان میں سے ایک ڈسے گا تو وہ چالیس سال تک اس کے زہر کا اثر محسوس کرتا رہے گا، اس میں پالان بندھوں خچروں کی طرح کے بچھو ہوں گے، ان می�� سے کوئی ڈسے گا تو وہ شخص چالیس سال تک اس کی زہر کا اثر محسوس کرتا رہے گا۔ “ دونوں احادیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5691]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (4/ 191 ح 17864) [و صححه ابن حبان (7471 نسحة محققة) و الحاکم (593/4) ووافقه الذهبي وسنده حسن] »