اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، آپ سے سدرۃ المنتہی کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: ”سوار اس کی شاخوں کے سائے میں سو سال چلتا رہے گا۔ “ یا فرمایا: ”اس کے سائے سے سو سوار سایہ حاصل کر سکیں گے۔ “ اس میں راوی کو شک ہوا ہے۔ “ اس پر پتنگے سونے کے ہوں گے، اور اس کا پھل بڑے مٹکوں کی طرح ہو گا۔ “ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5640]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2541) ٭ محمد بن إسحاق بن يسار مدلس و صرّح بالسماع عند ھناد بن السري في الزھد (98/1ح 115)»