ابوسعید رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: (وَ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَۃٍ)”اور بلند بسترے“ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان (بچھونوں) کی بلندی اس طرح ہو گی جس طرح زمین و آسمان کے درمیان فاصلہ ہے، اور وہ فاصلہ پانچ سو سال کی مسافت ہے۔ “ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5634]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2540) [و ابن حبان (الإحسان: 7362 / 7405) بسند حسن عن عمرو بن الحارث عن دراج ...به] »