ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو انہوں نے عرض کیا: مجھے بتائیں کہ اللہ عزوجل نے جو یہ فرمایا ہے: ”اس دن لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۔ “ تو روزِ قیامت کھڑے ہونے کی کون طاقت رکھے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت کا دن) مومن پر ہلکا کر دیا جائے گا حتی کہ وہ اس پر فرض نماز کی طرح ہو گا۔ “ حسن، رواہ البیھقی فی البعث و النشور۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5563]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه البيھقي في البعث والنشور (لم أجده، شعب الإيمان 1/ 324 قبل ح 362 تعليقًا) و ابن حبان (الإحسان: 729 / 7334 و سنده حسن) ٭ شيخ دراج: (مبھم وھو) أبو الھيثم وله شاھد حسن في شعب الإيمان (362، نسخة محققة: 356) و لم يذکر الآية، فيه نعيم بن حماد حسن الحديث .»