عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت جس کسی سے حساب لیا گیا وہ مارا گیا۔ “ میں نے عرض کیا، کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا: ”(جس کسی کو نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا) اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو صرف پیش کرنا ہو گا، لیکن جس کی حساب میں جانچ پڑتال کی گئی وہ ہلاک ہو گا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5549]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (103) و مسلم (79/ 2876)»