ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، الصادق المصدوق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حدیث بیان کی کہ ”لوگوں کو تین گروہوں میں جمع کیا جائے گا، ایک گروہ کے لوگ سواریوں پر ہوں گے، کھاتے پیتے اور خوش حال ہوں گے، ایک گروہ ایسا ہو گا کہ فرشتے انہیں ان کے چہروں کے بل گھسیٹ رہے ہوں گے، اور وہ انہیں (جہنم کی) آگ میں جمع کریں گے، اور ایک گروہ ہو گا کہ وہ چل رہے ہوں گے اور دوڑ رہے ہوں گے، اور اللہ سواریوں پر کوئی آفت بھیجے گا تو کوئی سواری باقی نہیں رہے گی، حتی کہ آدمی کا باغ ہو گا وہ اسے سواری کے بدلے میں دے گا لیکن وہ اس پر قادر نہیں ہو گا۔ “ اسنادہ حسن، رواہ النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5548]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (4/ 116. 117 ح 2088) [و صححه الحاکم (2/ 367، 4/ 564) و تعقبه الذهبي مرة] »