ابوبکرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ (اس کے لوگوں کے دلوں) میں دجال کا رعب داخل نہیں ہو گا، اس دن اس (مدینے) کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے مقرر ہوں گے۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5481]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1879)»