ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وس��م نے فرمایا: ”قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں، وہ فتنوں سے اپنے دین کی حفاظت کے لیے ان بکریوں کو لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش برسنے کی جگہوں پر بھاگ جائے۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5386]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (19)»