ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جس قوم میں خیانت عام ہو جائے تو اللہ ان کے دلوں میں رعب ڈال دیتا ہے، جس قوم میں زنا پھیل جائے تو ان میں اموات بڑھ جاتی ہیں، جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے تو ان سے رزق روک لیا جاتا ہے، جو قوم ناحق فیصلے کرنے لگے تو ان میں قتل عام ہو جاتا ہے اور جو قوم عہد شکنی کرتی ہے تو ان پر دشمن مسلط کر دیا جاتا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ املک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5370]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه مالک (2/ 460 ح 1013) ٭ السند فيه بلاغ، أي ھو غير متصل و حديث ابن ماجه (4019 حسن بتحقيقي): ’’يا معشر المھاجرين خصال خمس ابتليتم بھن‘‘ إلخ يغني عنه .»