ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ انبیا ؑ میں سے ایک نبی کا واقعہ بیان کر رہے ہیں، ان کی قوم نے انہیں مارا اور لہولہان کر دیا اور وہ اپنے چہرے سے خون صاف کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں، اے اللہ! میری قوم کی مغف��ت فرما، کیونکہ وہ شعور نہیں رکھتے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3477) و مسلم (105/ 1792)»