ابوہریرہ اور ابوخلاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم بندے کو دیکھو کہ اسے دنیا سے بے رغبتی عطا کی گئی ہے اور وہ کم گو ہے تو اس کا قرب حاصل کرو کیونکہ اسے حکمت عطا کی گئی ہے۔ “ دونوں روایتیں امام بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کی ہیں۔ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5229]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` « [5229. 5230] ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (4985، نسخة محققة: 4631 من حديث أبي ھريرة رضي الله عنه) ٭ سنده ضعيف، فيه ابن لھيعة وھو ضعيف لاختلاطه و للحديث طريق آخر عند ابن ماجه (4101) من حديث أبي خلاد به و سنده ضعيف و للحديث طريق موضوع في حلية الأولياء (317/7)!!»