ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم روز قیامت حق داروں کو ان کے حقوق ضرور ادا کرو گے، حتیٰ کہ سینگوں والی بکری سے سینگوں کے بغیر بکری کو بدلہ دلایا جائے گا۔ “ رواہ مسلم۔ اور جابر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”ظلم سے بچو۔ “ باب الانفاق میں ذکر کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5128]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (60/ 2582) حديث جابر تقدم (1865)»