عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں جو جہنم کی آگ پر یا جہنم کی آگ ان پر حرام ہے؟ وہ ہر آسانی کرنے والے، نرمی کرنے والے، قریب رہنے والے، نرم خو پر حرام ہے۔ “ احمد، ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5084]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (415/1 ح 3938) و الترمذي (2488)»