حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بداخلاق اور سخت دل انسان جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ “ ابوداؤد، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور جامع الاصول والے نے بھی اسے روایت کیا ہے، اور اس میں حارثہ سے مروی ہے، اور اسی طرح انہی سے شرح السنہ میں بھی مروی ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں، فرمایا: ”جواظ و جعظری“ جنت میں نہیں جائے گا۔ “ جعظری کا یہ معنی کہا جاتا ہے: ”سخت خو اور سخت گو۔ “ اور مسابیح کے نسخوں میں عکرمہ بن وہب سے مروی ہے، اور اس کے الفاظ ہیں: ”جواظ“ کا معنی ہے: مال جمع کرنے والا بخیل، اور ”جعظری“ کا معنی ہے: ”سخت خو اور سخت گو۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان و فی شرح السنہ و ذکر فی المصابیح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5080]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (4801) و البيھقي في شعب الإيمان (8173) و البغوي في شرح السنة (170/13 ح 3593 بدون سند) و ذکره في مصابيح السنة (397/3 ح 3953)»