ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔ “ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کون (مومن نہیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہیں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4962]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6016) [و مسلم (46/73) بلفظ آخر، و لفظ المشکوة لم أجد عنده] »